اور ایان علی بچے کے ساتھ منظر عام پر آگئیں، کس کا بچہ ہے؟ خود ہی بتادیا

اور ایان علی بچے کے ساتھ منظر عام پر آگئیں، کس کا بچہ ہے؟ خود ہی بتادیا

کراچی (سچ نیوز) ڈالر گرل ایان علی ایک لمبی خاموشی کے بعد سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، ماڈل گرل نے ایک ننھے بچے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ یہ ان کے قریبی دوست کا بچہ ہے۔کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی ایک طویل خاموشی کے بعد منظر عام پر آئی ہیں ۔ انہوں نے لگ بھگ سوا 2 سال بعد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک ننھا بچہ بھی موجود ہے۔ ایان علی نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 5 جولائی 2016 کو کی تھی جس میں انہوں نے عید کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک لمبی خاموشی چھائی رہی تھی۔ایان علی نے انسٹاگرام پر بچے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ تمام لوگوں کو ہیلو، امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے‘۔ ایان علی نے کمال عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کیلئے تصویر میں نظر آنے والے بچے کے حوالے سے بھی وضاحت کردی اور کہا ’ یہ بہت ہی پیارا بچہ میرے بہترین دوست کی بیٹی ہے‘۔ایان علی نے بتایا کہ وہ بیمار تھیں اور بیرون ملک علاج کرارہی تھیں ، ان کے فائنل میڈیکل چیک اپ ہوگئے ہیں اور اب وہ جلد پاکستان واپس آئیں گی۔

Exit mobile version