رپورٹ بشریٰ جبیں جرنلسٹ
اورنگی ٹاٶن رحمت چوک مصطفیٰ کالونی کے مکینوں پر بجلی والوں نے قیامت ڈھا دی
دن بھر بجلی کا نہ ہونا غریب طبقات کی مشکلات میں مزید اضافہ دن تو دن رات میں بھی بجلی کی بندش نے عوام کی نیندیں اڑادی
لگا تار تین سے چار چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور نے عوام کا جینا محال کر دیا
عرصہ دراز سے اونگی ٹاٶن رحمت چوک مصطفیٰ کالونی کے مکینوں کو بجلی کی وجہ سے کبھی پریشانی کا سامنا نہ رہا ہے کیونکہ رحمت چوک کے علاقے میں کبھی لوڈشییڈنگ نہیں ہوتی یہ تمام تر ذمہ دار محکمیں قانون سے بالاتر ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ سوئی گیس نے بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا شروع کر دیا اور اورنگی ٹاٶن رحمت چوک اور ملحقہ علاقوں میں غریب عوام جس اذیت سے دو چار ہیں ہر تھوڑی دیر میں بجلی کی بندش سے عوام پریشان ہیں وہ کس سے شکایت کریں کس سے گلہ کریں پانی کا وسیع ذخیرہ ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کی لائنوں میں پانی نہیں آتا اگر پانی نہیں تو پھر ٹینکر مافیا پانی کہاں سے خرید کر مہنگے داموں بیچ رہےہیں اسی طرح بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اس گرمی میں بےحال کر کے رکھا ہوا ہے طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اونگی ٹاٶن رحمت چوک کے مکینوں پر کے الیکٹرک نے زندگی تنگ کی ہوئی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔۔۔
اورنگی ٹاٶن رحمت چوک میں چھ سال سے کبھی بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوٸی اب یہ حال ہے شدید گرمی میں بے تحاشا بجلی کی بندش نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے اوپر سے ہر ماہ بجلی کی بے تحاشا بل نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے بل وقت پہ نہ دو تو کے الیکٹرک کے عملے لاٸن کاٹ کر چلے جانے کی دھمکی دیتے ہیں کے الیکٹرک کی ستم ظریفی نے عوام کو مزید مشلات سے دوچار کردیا ہے غریب طبقہ ہر ماہ بجلی کا بل دے یا اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔ حکومت فوری طور پر نوٹس لیکر اورنگی ٹاٶن رحمت چوک کی عوام کے ان مسائل کو حل کرے اور فوری طور پر اسکا سدباب کریں ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوگی۔۔