واشنگٹن ( سچ نیوز)امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،ان کاوشوں کا شکریہ،پاکستان سے تعلقات میں بہت بہتری نظرآناشروع ہو گئی ہے۔
نائب معاون وزیر خارجہ جنوب و وسطی ایشیا ایلس ویلز کا بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں ،پاکستان سے تعلقات میں بہت بہتری نظرآناشروع ہو گئی ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کا خاتمہ کرکے استحکام اور امن لانے کیلئے پرامید ہیں ۔