کراچی(سچ نیوز) کہتے ہیں کہ مرد سے اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر کبھی نہیں پوچھنی چاہیے اور ہماری اداکارہ میرا تو اس حوالے سے بہت شہرت رکھتی ہیں جن کی عمر 18سال سے آگے بڑھ کر نہیں دے رہی۔ اداکارہ میرا پر ہی کیا موقوف، یہاں اور بہت سی اداکارائیں بھی ایسی ہیں جو عمر چھپانے کی کوشش میں سرگرداں نظر آتی ہیں۔ آئیے ذیل میں آپ کو کچھ معروف اداکاراﺅں کی اصل عمر بتاتے ہیں جسے جان کر یقینا آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔
صبا قمر
صبا قمر منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جو 5اپریل 1984ءکو پیدا ہوئیں، چنانچہ اس وقت ان کی عمر 34سال ہو چکی ہے۔ تاہم وہ اصل عمر سے کہیں کم عمر نظر آتی ہیں۔
سجل علی
سجل علی کی عمر 24سال ہے۔ وہ 17جنوری 1994ءکو پیدا ہوئیں۔
ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ کا دیرپا حسن بہت سوں کو حیران کیے رکھتا ہے۔ وہ 14جولائی 1970ءکو پیدا ہوئیں اور اس وقت 49سال کی ہیں لیکن دیکھنے والوں کی مجال کہ انہیں 25سال سے زائد عمر کی سمجھیں۔
نیلم منیر
نیلم منیر کی عمر اس وقت 33سال ہے۔ وہ 20مارچ 1985ءکو پیدا ہوئی تھیں۔
عروہ حسین
عروہ حسین 2جولائی 1991ءکو پیدا ہوئیں چنانچہ اس وقت 27سال کی ہیں۔
عائشہ خان
عائشہ خان اس وقت 38سال کی ہیں۔ ان کی تاریخ پیدائش 27ستمبر 1982ءہے۔
ماورا حسین
ماورا حسین 28ستمبر 1992ءکو پیدا ہوئیں اوراس وقت 26سال کی ہیں۔
ماہرہ خان
پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کامیابیاں سمیٹنے والی ماہرہ خان اس وقت 34سال کی ہیں۔ وہ 21دسمبر 1984ءکو پیدا ہوئیں۔
مہوش حیات
ہر سال ایک سپرہٹ فلم دینے والی لالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ مہوش حیات اس وقت 35سال کی ہیں۔ وہ 1983ءمیں پیدا ہوئی تھیں۔