لاہور (سچ نیوز) احد رضا میر اور مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو سیزن 11 میں ”کوکو کورینا“ کا ری مکس گایا جو عام منظرعام پر آ گیا ہے۔ یہ گانا احمد رشدی سے گایا تھا جنہوں نے 35 سال قبل بیک سٹیج سنگنگ کا چہرہ ہی بدل کر رکھ دیا تھا جبکہ احد رضا میر اور مومنہ مستحسن بھی اس گانے کو گاتے ہوئے بہت مطمئن نظر آئے۔یہ گانا صارفین کے دل لبھانے میں ناکام ہو گیا ہے اور دونوں کے بارے میں خوب دلچسپ اور منفرد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے مل کر اور ’خوب جی لگا کر‘ اس بہترین کلاسک گانے کو بڑی کامیابی سے تباہ و برباد کر دیا ہے اور دونوں کو اس بارے میں سوچنا چاہئے۔فائقہ جدون نامی ایک صارف نے لکھا ”کوک سٹوڈیو کا مشن یہ ہے کہ تمام کلاسک گانوں کا ری میک بناﺅں اور ہر ممکن طریقے سے ان کا حلیہ بگاڑ دو۔۔۔“منیب نے مومنہ مستحسن کی عینک پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کسی بات کی طرح تمام بہترین گانوں کا حلیہ بگاڑ رہی ہے“