انگلش میران پسندیدہ مضمون ہے ،استانی ہوتی تو بچوں کو انگلش پڑھاتی :اداکارہ میرا

انگلش میران پسندیدہ مضمون ہے ،استانی ہوتی تو بچوں کو انگلش پڑھاتی :اداکارہ میرا

کراچی(سچ نیوز ) پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انگلش ان کا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر وہ استاد ہوتیں تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتیں۔ اداکارہ میرا نے کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں کتاب لکھ رہی ہوں جس کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگاو ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے اور میری والدہ کا تعلق تعلیم کے شعبے سے تھا لہٰذا ان کی خواہش تھی کہ بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے کیلئے مستقبل میں کچھ پلان ہیں اور پاکستان میں اداکاری کے مضمون کیلئے اکیڈمی بھی ہونی چاہیے۔ان کاکہنا تھا کہ انگلش میرا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر ٹیچر ہوتی تو بچوں کو انگلش پڑھاتی، اس کے علاوہ فارسی بھی بہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔

Exit mobile version