راولپنڈی: (سچ نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی اقائوں کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔ جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوؤں کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
Indian COAS repeatedly provoking war through irresponsible statements endangering regional peace for electioneering of political masters. From fake surgical strike todate his only success has been to turn Indian Army into a rogue force and getting them killed.(1of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 25, 2019