جکارتا(سچ نیوز) انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز ڈوبنے کے باعث 10 افراد ہلاک ، 126 کو بچا لیا گیا ۔
غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی صوبہ سولاویسی سے بنگائی بندرگاہ کے لئے روانہ ہونے والے بحری جہاز کے ایم فونگ کا پیرماتا انڈونیشیائی جزیرہ ساگور میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ بعد جہاز ڈوب گیا ۔ حادثے میں 10 افراد ہلاک ، 126 کو بچا لیا گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں بعض افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔