بیجنگ ( سچ نیوز )انٹرپول کے سابق سربراہ کو چین میں ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ،مینگ ہونگ وائی پر 2 لاکھ 90ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چین کی عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ کو چین میں ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنا دی،مینگ ہونگ وائی پر 2 لاکھ 90ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
چینی عدالت نے کہا ہے کہ مینگ ہونگ نے تمام جرائم کو تسلیم کیاہے،مینگ ہونگ سزا کیخلاف اپیل نہیں کریں گے ،یاد رہے کہ مینگ ہونگ چین میں پبلک سکیورٹی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں ۔