ممبئی(سچ نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔اداکارہ انوشکا شرما نے دوروز قبل اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ”پان مصالحے“ تمباکو کے اشتہار میں کام کرتی نظر آرہی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے اورسوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ایک صارف نے ہندی زبان میں لکھا ”انوشکا اپنے شوہر ویرات کوہلی سے کچھ سیکھ لو کیونکہ وہ کسی بھی ایسے برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے سے صاف انکار کرچکے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اور جس تمباکو کے اشتہار میں آپ نے کام کیا ہے اس کے پیچھے صاف الفاظوں میں لکھا ہے کہ یہ صحت کے لیے نقصاد دہ ہے تو آپ کس طرح ایسے اشتہار میں کام کرکے لوگوں کو یہ کھانے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔“ایک اورصارف نے لکھا انوشکا کو اس اشتہار میں دیکھ کر میں صدمے میں رہ گیا۔انڈین کینسر سوسائٹی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پان مصالحے کے اشتہار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھاگیا اگر یہ برانڈ بنانے والی انتظامیہ واقعی یہ سوچتی ہے کہ اچھائی سے دنیا کو بہتر جگہ بنایا جاسکتا ہے تو وہ کبھی گٹکا نہیں بناتے اورنہ اس کے ذریعے لوگوں کا قتل نہیں کرتے، انوشکا یہ لوگ آپ کو استعمال کررہے ہیں مزید لوگوں کو قتل کرنے کے لیے۔