ممبئی (سچ نیوز) پاکستان اور انڈیا میں کوئی بھی فلم ہو اگر اس میں گانا شامل نہ ہو تو اسے نامکمل سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں گلوکار بھی زیادہ پیدا ہوئے اور انہوں نے لاتعداد گانے گا کر تاریخ بھی رقم کی ، لیکن بہت سے لوگوں کیلئے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کروانے کا عالمی ریکارڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاس ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 1974 میں لتا منگیشکر کو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ قرار دیا ۔ ریکارڈ میں درج کیا گیا کہ لتا منگیشکر 1948 سے 1974 کے دوران 25 ہزار گانے گاچکی ہیں لیکن ان کے اس ریکارڈ کو محمد رفیع نے چیلنج کردیا اور کہا کہ میں نے 28 ہزار گانے گائے ہیں۔ محمد رفیع کے انتقال کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے 1984 کے ایڈیشن میں ایک بار پھر لتا منگیشکر کو سب سے زیادہ ریکارڈ کی جانے والی گلوکارہ قرار دیا اور ساتھ ہی محمد رفیع کے چیلنج کا بھی تذکرہ کیا۔وکی پیڈیا کے مطابق اس کے بعد 1987 کے ایڈیشن میں کہا گیا کہ لتا منگیشکر نے 1948 سے 1987 کے دوران 30 ہزار گانے گائے ہیں تاہم 1991 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے گانوں کے ریکارڈ کا سلسلہ بند کردیا گیا۔ اس کے بعد ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لتا منگیشکر نے 1948سے 1991 کے دوران 5 ہزار 25 گانے ریکارڈ کرائے ہیں ۔لتا منگیشکر نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تردید کردی تھی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ان کے اتنے گانے کہاں سے جمع کرلیے۔1991 میں بند کیا گیا سلسلہ 2011 میں بحال ہوا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سب سے زیادہ گانے گانے والے گلوکار کے ریکارڈ پر نظر ثانی کی گئی جس کے بعد لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن گلوکارہ آشا بھوسلے کو ورلڈ ریکارڈ ہولڈر قرار دیا گیا۔ نئے ریکارڈ میں قرار دیا گیا کہ آشا بھوسلے نے 1947 سے 2011 تک 20 مختلف زبانوں میں 11 ہزار گانے ریکارڈ کرائے ہیں۔واضح رہے کہ ملکہ ترنم نورجہاں نے اردو، ہندی، پنجابی اور سندھی زبانوں میں 10 ہزار گانے گائے جبکہ محمد رفیع نے برصغیر کی مختلف زبانوں میں 7 ہزار 400 گانے گائے ہیں۔
انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے کس گلوکار نے گائے؟ یہ محمد رفیع، نور جہاں یا لتا منگیشکر نہیں بلکہ ۔۔۔ ایسا نام سامنے آگیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے کس گلوکار نے گائے؟ یہ محمد رفیع، نور جہاں یا لتا منگیشکر نہیں بلکہ ۔۔۔ ایسا نام سامنے آگیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023