اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت، انتہا پسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو راستہ دکھایا، برصغیر کے مسلمان غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھوچکے تھے، علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دُنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا علامہ اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی، فرقہ واریت، انتہا پسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، یوم اقبال پرتعطیل کی بجائے حکومتی سطح پر خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے۔