مری(سچ نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست کودفن کردیا ہے، انتظامیہ کو سیاسی مخالفت کے لئے استعمال نہیں کریں گے ، بلدیات کو مکمل طو پر با اختیار بنانے سے فیصلے مقامی سطح پر ہوں گے ،ترقیاتی منصوبوں کا اعلان حکمرانو ں کی صوابدید نہیں بلکہ عوام کی منشاء سے ہو گا، گورنر ہاوس بھوربن مری کو عوام الناس کیلئے کھول دیا ہے بلاتخصیص تمام شہری اتوار کے روز گورنر ہاوس آسکیں گے، جلد گور نر ہاؤس لاہورکو بھی عوام کیلئے کھول دیا جائیگا ،تحر یک انصاف کی حکومت نے محنت اور دیانتداری سے پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کا عہد کر رکھا ہے اور تمام وسائل پاکستان کے عوام پر نچھاور کریں گے، گورنر ہاوس بھور بن مری ہر اتوار کو صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک شہریوں کے لئے کھلا رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ تمام خوبصورت عمارات اور جگہوں پرصرف اشرافیہ کا ہی نہیں عوام کابھی حق ہے اور ہم اپنا ہر فیصلہ عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر کریں گے ۔
نجی ٹی وی چینلکے مطابق گورنر ہاوس مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سابقہ حکمرانوں کی شاہانہ انداز کو ختم کرکے اختیارا ت عوام تک منتقل کر رہے ہیں،فیصلے اب لاہور سے نہیں بلکہ یونین کونسل کی سطح پر عوام خود کریں گے جس کے لئے بلدیاتی نظام کو فعال کیا جا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق صوابدیدی اختیارات ختم ہونے کے بعد تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر منصوبے بلدیاتی نمائندے عوامی مشاورت سے خود تجویز کریں گے، گورنر ہاوس لاہور بھی عوام کیلئے جلد کھول دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے سابقہ دور میں انہوں نے گورنر ہاوس میں اپنی پہلی عید یتیم بچوں کے ساتھ منائی ، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام وعدے پورے کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکہا کہ انہوں نے انتقامی سیاست کودفن کردیا ہے، انتظامیہ کو سیاسی مخالفت کے لئے استعمال نہیں کریں گے،بلدیات کو مکمل طو پر با اختیار بنانے سے فیصلے مقامی سطح پر ہوں گے،ترقیاتی منصوبوں کا اعلان حکمرانو ں کی صوابدید نہیں بلکہ عوام کی منشاء سے ہو گا۔ چوہدری محمد سرورنے کہاکہ سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی تعلق کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی ، میرٹ اور انصاف کی بناء پر سرکاری افسران کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں اور انہیں منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے کوئی شکائیت ہوتو وہ الیکشن کمشن سے رجوع کر رہے ہیں،صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور شخصی فیصلوں کے بجائے مشاورت کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود اور ملکی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام پر عمل پیرا ہیں۔ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہاکہ تمام عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے منتخب عوامی نمائندے دن رات کوشاں ہیں اور ہم اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر عوامی توقعات پر پورااتریں گے۔