لندن (سچ نیوز)برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن نے کہا ہے کہ امید ہے بریگزٹ ڈیل فائنل کرلیں گے، نئی ڈیل سے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ،کچھ ارکان پارلیمنٹ کے ڈیل سے متعلق تحفظات سے آگاہ ہوں ۔تفصیلات کے مطابق بریگزٹ ڈیل کی منظوری کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کااجلاس جاری ہے ،برطانوی وزیراعظم کی تقریرکے دوران ارکان کی جانب سے شور شراباکیاگیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس تاریخی فیصلہ کرنے کا موقع ہے ،ضروری ہے کہ ہم بریگزٹ سے آگے بڑھ جائیں ، امید ہے کہ یہ بریگزیٹ پر نتائج کے حصول کا لمحہ ہے ، انہوں نے کہاکہ نئی ڈیل سے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ،کچھ ارکان پارلیمنٹ کے ڈیل سے متعلق تحفظات سے آگاہ ہوں ۔رہنما لیبر پارٹی جیرمی کوربن نے کہا کہ نئی ڈیل پچھلی ڈیل سے زیادہ بری ہے ،حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ۔