ممبئی( سچ نیوز )بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن 850 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 76سالہ لیجنڈ اداکار نے سو شل میڈیا پر خبر شیئر کر تے ہو ئے اعلان کیا ہے کہ وہ اتر پردیش کی850 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کریں گے جنہوں نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں اور ان کی کل مالیت 5.5کروڑ روپے (5کروڑ 50 لاکھ روپے) بنتی ہے۔اداکار نے لکھا کہ وہ اس سے قبل بھی مہا راشٹرا کے 350 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کر چکے ہیں جو قرضے ادا نہ کرسکنے کے باعث خو دکشی پر مجبو ر ہو رہے تھے۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ و ہ ان کے ٹی وی پر وگرامکون بنے گا کروڑ پتی میںآنے والے مہمان اجیت سنگھ کی بھی مدد کر یں گے جو خواتین کی فلاح و بہبو د کے لیے کام کرتے ہیں۔