اسلام آباد (سچ نیوز)نمائندہ خصوصی برائے افغان صدر محمد عمر داﺅد زئی نے کہاہے کہ امن مشن آگے بڑھانا پاکستان اورافغانستان دونوں کیلئے بہت اہم ہے ،اس وقت طالبان کو امن کی میز پرلانا ہی سب سے بڑی کوشش ہے ، میری کوشش طالبان کو امن کی میز لانا اور ان کو سیاسی عمل میں شریک کرنا ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عمر داﺅد زئی نے کہاہے کہ امن مشن آگے بڑھانا پاکستان اورافغانستان دونوں کیلئے بہت اہم ہے ،اس وقت طالبان کو امن کی میز پرلانا ہی سب سے بڑی کوشش ہے ، میری کوشش طالبان کو امن کی میز لانا اور ان کو سیاسی عمل میں شریک کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبد اللہ عبداللہ کی کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائے ،طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم بنائی ہے جس کا مرکز قطر میں ہے ، ہم سمجھ رہے ہیں کہ 2019کے آخرتک امن عمل کے انجام تک پہنچ جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور ایک فیصلہ کن مذاکرات چاہتی ہے ،ہم افغانستا ن طالبان کو تسلیم کرتے ہیں اور ان سے مذاکرات چاہتے ہیں ، امریکہ نے طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں افغان حکومت کو اعتماد میں لیا تھا اور افغان حکومت نے اجازت دی تھی کہ امریکہ طالبان سے مذاکرات کرے جس پر مذاکرات شروع ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم سے ابو ظہبی میں طا لبان کا نہ ملنا بد نظمی ہے جس سے ہم نے سبق سیکھا ہے ،اگر افغان حکومت اجازت نہ دیتی تو امریکہ طالبان سے مذاکرات نہ کرتا ،سب کی جانب سے مذاکرات کرنے کا مقصد ایک ہی ہے کہ افغان حکومت اورطالبان میں مذاکرات ہوجائیں ، افغان حکومت کوشامل کئے بغیر طالبان کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی کیونکہ افغان حکومت مسئلے کی اصل فریق ہے ۔
امن مشن پاکستان اور افغانستان کیلئے اہم ،طالبان کو مذاکرات کی میزپر لانا بڑی کوشش ہے :نمائندہ خصوصی برائے افغان صدر
امن مشن پاکستان اور افغانستان کیلئے اہم ،طالبان کو مذاکرات کی میزپر لانا بڑی کوشش ہے :نمائندہ خصوصی برائے افغان صدر
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023