امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کل پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کل پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (سچ نیوز )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے جہاں ان کی وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔امریکی فوج کے چیف آف سٹاف بھی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان تشریف لائیں گے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی پہلی ملاقات پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ہوگی اور پھر دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے جس کے بعد مائیک پومپیو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ وہ اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

Exit mobile version