بیروت(سچ نیوز )امریکا نے شام میں تیل تنصیبات کی حفاظت کے لیے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی منصوبے کی دوبارہ بحالی شام کی ایس ڈی ایف کے تعاون سے کی جائے گی جو شمالی شام میں آئل تنصیبات کو داعش اور آئی ایس آئی ایل کے قبضے میں جانے سے روکے گی۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں اضافی فوجی دستے آئل تنصیبات کے داعش یا دیگر شرپسند عناصر کے واپس قبضے میں جانے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔واضح رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں شمالی شام سے امریکی افواج کے انخلاکا اعلان کیا تھا جس کے بعد ترکی نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن شروع کیا۔یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں 9 اکتوبر سے کرد باغیوں کے خلاف پیس اسپرنگ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
”امریکی نے شام میں فوجی دستے بڑھانے کا اعلان کر دیا تاکہ ۔۔۔“مشرق وسطیٰ سے بڑی خبر آگئی
”امریکی نے شام میں فوجی دستے بڑھانے کا اعلان کر دیا تاکہ ۔۔۔“مشرق وسطیٰ سے بڑی خبر آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024