کابل (سچ نیوز) ایک امریکی فضائی حملے میں افغان صوبے ہلمند کے طالبان گورنر ملا عبدالمنان اخوند مارے گئے۔ حملہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کیا گیا جس کی طالبان نے بھی تصدیق کردی ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکہ کی جانب سے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں فضائی حملہ کیا گیا جس میں افغان طالبان کے ہلمند صوبے کے گورنر اور فوجی سربراہ ملا عبدالمنان اخوند مارے گئے۔افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ ملا عبدالمنان کی موت طالبان کے لیے بڑا دھچکہ ہے ۔ اس سے جنوبی افغانستان میں طالبان کے حوصلے پست ہو جائیں گے۔طالبان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ملا عبدالمنان کی موت کو ‘بڑا نقصان’ قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ غیر ملکی فوجوں کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے