امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد( سچ نیوز )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔امریکی صدر جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔ٹرمپ پاکستان کو اہم ملک سمجھتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاپاکستان کی کوشش ہے کہ دنیا کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کریں۔مقبوضہ کشمیر یا خطے میں حالات بگڑے تو اس کے منفی اثرات عالمی معیشت پر پڑیں گے۔شاہ محمود کے مطابق عمران خان نے دورہ ڈیووس میں انہی مسائل کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے ہم صرف اپنا مفاد دیکھیں گے۔جو چیز ہمارے فائدے میں ہوئی ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

Exit mobile version