واشنگٹن ( سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکمرانوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ایرانی حکمرانوں کے نام ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنے ہی احتجاجی مظاہرین کو قتل مت کرو، پہلے ہی تم لوگوں نے ہزاروں مظاہرین کو قتل اور قید کیا ہے اور دنیا تمہیں دیکھ رہی ہے، سب سے اہم یہ ہے کہ امریکہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
امریکی صدر نے ایرانی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش ختم کرکے صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے اور عظیم ایرانی عوام کو قتل کرنا بند کیا جائے۔قبل ازیں صدر ٹرمپ نے ایرانی عوام کے نام فارسی زبان میں پیغام جاری کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کا کہناتھا کہ ’بہادر اور طویل مشکلات برداشت کرنے والے ایران کے لوگو میں تمہارے ساتھ ہوں، اس وقت سے ساتھ ہوں جب سے میں صدر بنا ہوں، میری انتظامیہ بھی مسلسل آپ کی حمایت جاری رکھے گی۔ہماری آپ کے مظاہروںپر گہری نظر ہے ، اور آپ کی ہمت و حوصلے سے متاثرہیں۔‘