میونخ(سچ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے ۔میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالا جائے ،خوشی ہے کہ ہماری بات تسلیم کی گئی ،ہم مذاکرات کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، افغانستان میں امن پاکستان کے وسیع ترمفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور امریکہ کے دوستوں کی ہم سے توقعات تھیں اور وہ یہ کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے،ہم ان توقعات پر پورا اترے اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے، ابھی بہت سا کام باقی ہے لیکن پیش رفت ہو رہی ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد اور صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو تسلیم کیا ،ہم مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے پر امید ہیں ، آج دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغان امن کے لئے طالبان سےمذاکرات کا حامی ہے، افغان امن پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں حتی المقدورکردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے مؤقف کو تقویت مل رہی ہے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہبھارت کو پاکستان پربلا جواز الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے،ہم پہلے دن سے بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے، بھارت کوبھی الزامات سےاجتناب کرنا چاہیے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے:شاہ محمود قریشی
امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے:شاہ محمود قریشی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023