واشنگٹن (سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پار کر کے امریکا آنے والے مہاجرین پر گولیاں برسانے، ان پر سانپ چھوڑنے اور انہیں کرنٹ لگانے کا مشورہ دیا۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے دو صحافیوں کی کتاب ’ بارڈر وارز‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے سرحد پار کرکے امریکا آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کی تجاویز دیں۔رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سرحد پر کرنٹ والی عمارت، کیلوں والی دیوار، سانپ اور مگر مچھوں سے بھرے گڑھے کھودنے کی بھی تجاویز دیں۔ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو علیحدہ سے یہ تجویز دی کہ سیکیورٹی اہلکار میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں مگر انتظامیہ نے صدر کی اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا۔