واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، امریکی صدر اورسعودی ولی عہد نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر نے ولی عہد سے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے متعلق بھی بات چیت کی ،وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ ٹرمپ اور شہزادہ سلمان کے درمیان بات مثبت اور نتیجہ خیز رہی ۔