امریکی صدرنے کہاہے ابراہم کارڈ پر متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دستخط کے بعد سعودی عرب سمیت مزید چھ ،سات ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہیں
واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی صدرنے کہاہے ابراہم کارڈ پر متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دستخط کے بعد سعودی عرب سمیت مزید چھ ،سات ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہیں، اس حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔ٹرمپ نے مزید کہا سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بہت مفید گفتگو ہوئی ہے ، کچھ دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی۔