واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی ریاست میری لینڈ کے مقام ہارفورڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس فائرنگ سے دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ادویات تقسیم کرنے کے بڑے ادارے رائٹ ایڈ کی ایک عمارت میں ہوا، ہارفورڈ کاو¿نٹی کے شیرف نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جمعرات بیس سمتبر کی صبح میں ہوئی۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی اور دوسرے ادارے کے اہلکار فائرنگ کے مقام پر تفتیشی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، انتظامی اہلکاروں نے مقامی آبادی کو فائرنگ کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا حملہ آور پر قابو پا لیا گیا ہے۔