الاسکا(سچ نیوز)امریکی ریاست الاسکا میں آنے والے یکے بعد دیگرے 2 شدید ترین زلزلوں کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ دیکھنے والا ہر شخص توبہ توبہ کر اٹھے گا ، شدید زلزلے کے باعث مقامی ایئر پورٹ ، یونیورسٹی ،متعدد سڑکیں اور پل بند کردیے گئے،زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا،الاسکا آنے اور جانے والی تمام فلائٹس منسوخ ،بجلی اورٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کی اہم ترین ریاست میں آنے والے 7.0 اور 5.7 شدت کے یک بعد دیگرے آنے والے دو زلزوں نے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا اور سڑکوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا،امریکی محکمہ جیالوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا میں آنے والا پہلا زلزلہ انتہائی شدید تھااور اس کا مرکز الاسکا کے سب سے بڑے شہر انکرج سے تقریباً 7 میل کے فاصلے پر شمال میں تھا۔معروف امریکی نیوز چینل ’’سی این این ‘‘ نے زلزلے کی ایسی ویڈیو شیئر کی ہے کہ جسے دیکھنے کے بعدہر کوئی مسلسل استغفار کرتا دکھائی دے گا ۔ویڈیو میں زلزلے کے موقع پرلو گوں میں پھیلی افراتفری اور سٹرکوں کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے شروع ہونے پر دفتروں میں لوگ اپنی میزوں کے نیچے پناہ حاصل کرنے کے لیے بھاگتے رہے جبکہ ا نکرج کے ایئر پورٹ کو جانے والی سڑک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا اور اس کے کئی حصے ٹوٹ پھوٹ کر زمین میں دھنس گئے جس سے کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جبکہ شہر کے شمالی حصے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،زلزلے سے دکانوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور شہر کے وسطی حصے میں ایک دو منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں سب سے زیادہ طاقت ور زلزلے الاسکا میں آتے ہیں۔ 27 مارچ 1964 میں یہاں 9.2 قوت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کا مرکز انکرج سے 75 میل مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی میں 130 کے لگ بھگ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ ریاست الاسکا میں سالانہ 40 ہزار زلزلے آتے ہیں۔
Video shows people scrambling to take cover during a 7.0 magnitude earthquake that rattled Alaska on Friday https://t.co/WP5qgVM4wO pic.twitter.com/3d9MCNHabj
— CNN International (@cnni) November 30, 2018