واشنگٹن (سچ نیوز)امریکا نے رواں سال کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں25ارب 66کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ سال کے دوران امریکا ن نے 41ارب 90کروڑ کا اسلحہ فروخت کیا تھا جو اس سال بڑھ کر25ارب 66کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ امریکا دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے، سعودی عرب خطے میں امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے، امریکا کا اسلحہ شام، یمن اور افغانستان سمیت علاقائی جنگوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں عام شہری مارے جارہے ہیں۔