نیویارک(سچ نیوز)امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنڈسے لوہان نے ایم ٹی وی پر اپنا رئیلٹی شو ”لنڈسے لوہنز بیچ کلب“ شروع کردیا ہے اور ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اس رئیلٹی شو میں اپنی ہم جنس پرستی اور معاشقوں کے متعلق بھی ناظرین کو بتائیں گی۔ دی نیوز کے مطابق انٹرویو میں لنڈسے لوہن نے اپنی سابق گرل فرینڈ گلوکارہ سمانتھا رینسن کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ 41سالہ سمانتھا کے ساتھ ان کا ہم جنس پرستانہ معاشقہ 10سال قبل ختم ہو گیا تھا۔لنڈسے لوہان نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اداکار، پروڈیوسر اور گلوکار ویلمر ویلدرما کے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے رئیلٹی شو میں سمانتھا اور ویلمر سمیت اپنے ماضی کے تمام معاشقوں کے متعلق تفصیل بتاﺅں گی۔“ شادی کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ”جب وقت آئے گا تو شادی بھی کر لوں گی۔ میرے خیال میں شادی اسی وقت ہوتی ہے جب اسے ہونا ہوتا ہے۔“ میزبان نے لنڈسے لوہان سے سوال کیا کہ وہ کسی مرد سے تعلق قائم کرنے سے پہلے اس میں کیا خوبیاں دیکھتی ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ”اب میں ایسے شخص سے تعلق قائم کرنا چاہتی ہوں جو بزنس مین ہو اور اس کا کوئی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ نہ ہو۔“