کابل (سچ نیوز) افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔ فریقین کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کا دور 18 فروری کو ہوگا جس میں طالبان کا وفد شرکت کرے گا۔ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان آنے والا افغان طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔