دوحہ (سچ نیوز) افغان طالبان اور امریکہ کے مابین 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم جنگ بندی معاہدے کیلئے افغان طالبان نے پاکستان کو نقصان نہ پہنچنے کی یقین دہانی مانگ لی۔افغان خبر ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق افغان طالبان اور امریکہ کے مابین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 6 روز طویل مذاکرات ہوئے جس میں 18 ماہ میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا معاہدہ طے پاگیا۔رائع نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران امریکہ کی جانب سے طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ۔ طالبان نے امریکہ کے اس مطالبے کے جواب میں کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے حوالے سے ٹائم لائن دی جائے ۔ طالبان نے جنگ بندی سے قبل امریکہ سے اس بات کی یقین دہانی بھی مانگی کہ خطے کے ممالک بالخصوص پاکستان کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا، اسی صورت میں جنگ بندی معاہدہ طے پاسکتا ہے۔