واشنگٹن (سچ نیوز) امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل پر پابندی ختم کردی ہے،امریک محکمہ خارجہ کی طرف یہ بات واضح کردی گئی ہے ۔جیونیوز کے مطابق امریکہ نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے واضح کردیا گیاہے کہ اب پاکستانی سفارتکاروں کی امریکہ میں نقل وحمل پر پابندی نہیں ہوگی ۔ اس سہولت سے امریکہ میں مقیم سفارتکار اور ان کے اہل خانہ بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔واضح رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ موثر کردیا گیا تھا،جس کےبعد 25 میل سے زائد سفر کرنے سے پہلے پاکستانی سفارتکاروں کو تحریری طور پر امریکی حکام سے اجازت لینی تھی۔امریکی صدر کی جانب سے ان پابندیوں پر امریکی گانگریس کی جانب سے تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے مواقع رکیں گے۔دوسری جانب امریکی کا کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر لگائی جانے والی پابندیوں پر جوابی کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔پاکستان کی جانب سےکہا گیا تھا کہ اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں امریکی سفارتکاروں پر بھی اسی طرح کی پابندیاں لگا سکتےہیں۔