بغداد ( سچ نیوز )امریکا نے عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل فرینک میکینزی نے عراق کے دورے کے دوران 2200 فوجیوں کی کمی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ہی عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزار 200 سے کم کر کے 3 ہزار کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنا عراقی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ قابلیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج شدت پسند گروپوں سے نمٹنے کے لیے عراقی فوجیوں کی ٹریننگ کا کام مسلسل کرتی رہی ہے، عراق میں امریکی فوج کے اہلکار داعش کے خاتمے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔