کابل (سچ نیوز)افغان صوبے باغیس میں امریکی فورسز کا طالبان پر فضائی حملہ ، 42طالبان ہلاک ، 35زخمی ہوگئے ۔نجی نیوزچینل کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی فورسز کے فضائی حملے میں42طالبان ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق امریکی فورسز نے افغانستا ن کے صوبے باد غیس میں طالبان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جب امریکہ اور طالبان امن معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکاتھا ، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کابل میں طالبان کے ہاتھوں ایک امریکی فوج کی ہلاکت کا بہانہ بنا کر امن عمل کو معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹرمپ کی جانب سے طالبان کوشدید جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے ۔