کابل (سچ نیوز) امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں 30 عام شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ ڈرون حملہ افغان صوبے ننگر ہار میں اس وقت کیا گیا جب چلغوزے کی کاشت کرنے والے کسان آگ لگا کر اس کے اردگرد بیٹھے ہوئے تھے ۔افغان حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون حملہ کیا گیا تھا لیکن غلطی سے ڈرون نے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی کے کھیتوں پر میزائل برسادیے گئے۔وزیر تنگی سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشر ملک راحت گل کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب کھیتوں میں فصل کی کاشت کے بعد مزدور اپنے ٹینٹ میں آگ جلا کر اس کے گرد جمع ہوئے تھے، ڈرون کا نشانہ بننے والوں میں اکثریت ڈیلی ویجز مزدوروں کی تھی۔ننگر ہار کی صوبائی حکومت کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ ڈرون حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے کی جگہ سے 9 لوگوں کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔
امریکہ نے طالبان سے مذاکرات منسوخی کی سزا عام شہریوں کو دینا شروع کردی، ڈرون حملہ کرکے لاشوں کے ڈھیر لگادیے
امریکہ نے طالبان سے مذاکرات منسوخی کی سزا عام شہریوں کو دینا شروع کردی، ڈرون حملہ کرکے لاشوں کے ڈھیر لگادیے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024