واشنگٹن (سچ نیوز) امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیوکلیئر معاہدے کے خاتمے کی وجہ روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کو قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس گزشتہ کئی سال سے کسی جوابدہی کے خوف کے بغیر آئی این ایف کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔خیال رہے کہ روس اور امریکہ کے مابین انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف) موجود ہے جو سرد جنگ کے زمانے میں ہوا تھا ۔ اس معاہدے کا مقصد یورپی ممالک کا تحفظ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ کئی ماہ سے آئی این ایف کے خاتمے کا عندیہ دے رہے تھے۔ امریکہ کا الزام ہے کہ روس 2014 سے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔امریکہ کی جانب سے نیوکلیئر معاہدے کے خاتمے کے اعلان کے بعد نہ صرف روس اور امریکہ میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی بلکہ امریکہ کے یورپی اتحادیوں کی سکیورٹی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا
امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024