امریکہ نے خطے میں پاکستان کے حریف کس ملک کو اپنا اتحاد ی منتخب کرلیا ہے ؟ حنار بانی کھر نے نشاندہی کردی

امریکہ نے خطے میں پاکستان کے حریف کس ملک کو اپنا اتحاد ی منتخب کرلیا ہے ؟ حنار بانی کھر نے نشاندہی کردی

اسلام آباد (سچ نیوز)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ امریکہ نے خطے میں اپنے اتحاد ی کو منتخب کرلیاہے اور وہ بھارت ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہونا پاکستان کی ضرورت ہے ۔ کئی ایسی چیزیں ہیںجو بطور اپوزیشن لیڈر اچھی لگتی ہیں۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں نیٹو سپلائی بند کی تھی کیونکہ انہوں نے ہمارے 24جوانوں کو شہید کیا تھا ۔ امریکہ نے خطے میں اپنا اتحاد ی منتخب کرلیاہے اور وہ بھارت ہے ۔ ہم اگر پاکستان میں یہ سمجھیں کہ ہم 80کی دہائی میں بیٹھے ہیں تو یہ غلط ہوگا ۔ پاکستان کو دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتررکھنا چاہئے لیکن یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ کس کے ساتھ تعلقات بہترین رکھنے ہیں۔

Exit mobile version