نیویارک(سچ نیوز) امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی اپنے عروج کو چھو رہی ہے اور اب امریکہ نے ایران کے خلاف ایسے جدید ترین میزائل میدان میں اتار دیئے ہیں کہ ان کی طاقت کے بارے میں جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ نے ایران کے خلاف 20 میزائل ایران کے ساتھ جنگ کے خطرے کے پیش نظر خطے میں نصب کر دیئے گئے ہیں جن کا نام ’کاﺅنٹر الیکٹرانکس ہائی پاور مائیکروویو ایڈوانسڈ میزائل‘ہے۔ ان میزائلوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان سے نکلنے والی انتہائی طاقتور مائیکروویوز مخالف فوج کے تمام الیکٹرانکس آلات اور ہتھیاروں کو جام کر دیتی ہیں اور وہ ناکارہ ہو کر رہ جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کے ذریعے کوئی بھی جانی نقصان کیے بغیر مخالف فوج کو بے بس کرکے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل امریکی ایئرفورس کی ریسرچ لیبارٹری میں بوئنگ کے فینٹم ورکس کے ماہرین نے تیار کیے ہیں۔ یہ مخالف ملک کے فضائی حدود میں کم بلندی پر لانچ کیے جاتے ہیں جہاں یہ انتہائی تیز مائیکروویو توانائی خارج کرتے ہیں ، جس سے ہر طرح کی الیکٹرانکس اشیائ، بشمول میزائل، جنگی طیارے اور دیگر الیکٹرانکس سسٹم کے تحت چلنے والے ہتھیار جام ہو کر ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہئے ایئرفورس ریسرچ لیبارٹری کی سربراہ میری لو رابنسن نے تصدیق کی ہے کہ اب یہ میزائل آپریشنل ہیں اور امریکی فوج انہیں جب چاہے استعمال کر سکتی ہے۔