واشنگٹن (سچ نیوز) امریکہ نے طالبان کو افغان امن میں شمولیت پر تحفظ اور روزگار کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں طالبان کی بحالی کے لئے منصوبہ بھی پیش کردیا۔ پینٹاگون کی جانب سے کانگریس کو بھیجے جانے والے اس منصوبے میں بتایا گیا کہ طالبان کے چند رکن ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوسکتے ہیں اور وہ اپنے اہلخانہ کی حفاظت کی ضمانت اور روزگار ملنے پر معاشرہ کا حصہ بننے کے لئے تیار ہوں گے۔