ہیوسٹن (نسچ نیوز) پاکستانی ٹی وی چینل ”ٹی وی ون“ کے کھیلوں کے مقبول پروگرام کے میزبان خرم ابراہیم منگل کے روز امریکی شہر ہیوسٹن کی ایک شاہراہ پر المناک حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ abc13.com کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہیوسٹن شہر کی شاہراہ 59 پر اس وقت پیش آیا جب خرم ابراہیم کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرالر کے پچھلے حصے سے جا ٹکرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خرم ابراہیم کی بی ایم ڈبلیو گاڑی ٹرالر کے پچھلے حصے کے نیچے گھس کر کچلی گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں شاہراہ چار گھنٹے تک بند رہی اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکٹھے کرتے رہے۔خرم ابراہیم تین دہائیاں قبل امریکہ آئے تھے اور وہ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان، دوستوں اور کھیلوں سے بہت محبت کرتے تھے اور خاص طور پر کرکٹ میں ان کی بہت دلچسپی تھی۔ ان کے ایک قریبی دوست نے کہا کہ ”یہ ہمارے لئے بہت ہی مشکل مرحلہ ہے، صرف ابراہیم کے خاندان کے لئے نہیں بلکہ یہاں مقیم ساری پاکستانی کمیونٹی کے لئے یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ ہم نے ایک بہت اچھا بھائی کھودیا جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی۔“ تینتالیس سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو جانے والے خرم ابراہیم نے سوگواران میں بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
امریکہ میں مشہور پاکستانی ٹی وی ہوسٹ انتقال کرگئے۔۔۔ یہ کون تھے اور کیا کرتے تھے؟ جانئے
امریکہ میں مشہور پاکستانی ٹی وی ہوسٹ انتقال کرگئے۔۔۔ یہ کون تھے اور کیا کرتے تھے؟ جانئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025