واشنگٹن(سچ نیوز)شمال مشرقی امریکہ میں ایک نوجوان تیراک شارک مچھلی کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20سالہ نوجوان میساچوسٹس کے علاقے کیپ کاڈ میں نیو کمب ہالو ساحل پر تیراکی کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ایک شارک نے اسے کاٹ لیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا ۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ زخمی نوجوان کو امدادی اہلکاروں نے پانی سے نکال پر ہسپتال منتقل کردیا لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تاہم پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا ہے جبکہ قصبے کے ساحلوں کو 24گھنٹے کیلئے تیراکی کیلئے بند کردیاگیا ہے۔