ٹال ہاسی (سچ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نیوی ایئر بیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ نیول ایئر سٹیشن پیناسکولا پر پیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیول ایئر سٹیشن سے قریبی ہسپتال میں 11 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کے واقعے میں مجموعی طور پر کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں کیونکہ نیول سٹیشن پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیول ایئر بیس پیناسکولا کے فیس بک صفحے پر کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے باعث بیس کے دونوں مرکزی دروازے بند کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ نیول ایئر سٹیشن پیناسکولا ریاست فلوریڈا کے شہر وارنگٹن میں واقع ہے جو ایک بڑی نیول بیس سمجھی جاتی ہے، اس میں 16 ہزار فوجی اہلکار اور 7400 سویلین ملازمین کام کرتے ہیں۔
امریکہ میں بڑی نیول ایئر بیس پر حملہ، کتنے لوگ مارے گئے اوروہاں کی کیا صورتحال ہے؟ دنیا کی اکلوتی سپر پاور ہل کر رہ گئی
امریکہ میں بڑی نیول ایئر بیس پر حملہ، کتنے لوگ مارے گئے اوروہاں کی کیا صورتحال ہے؟ دنیا کی اکلوتی سپر پاور ہل کر رہ گئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024