امریکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا منتظر ،سیاسی قیادت اور شہریوں کی حراست اور انٹرنیٹ پر پابندیوں پر بھی تشویش ہے:ایلس ویلز

امریکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا منتظر ،سیاسی قیادت اور شہریوں کی حراست اور انٹرنیٹ پر پابندیوں پر بھی تشویش ہے:ایلس ویلز

واشنگٹن ( سچ نیوز )امریکی نائب معاون سیکرٹری ایلس ویلز نے کہاہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا منتظر ہے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری سیاسی قیادت اورشہریوں کی حراست، انٹرنیٹ پر پابندیوں پر بھی تشویش ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں امریکی نائب معاون سیکرٹری نے کہاہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنیکا منتظر ہے،امریکی دفترخارجہ کے بیوروبرائے جنوبی،وسطی ایشیائی امور نے کہاکہ امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری سیاسی قیادت اورشہریوں کی حراست ، انٹرنیٹ پر پابندیوں پر بھی تشویش ہے۔ایلس ویلزنے کہاہے کہ بھارت میں امریکی سفیر، دیگر سفارت کاروں کے حالیہ دورہ جموں کشمیرکاقریبی جائزہ لے رہے ہیں۔

Exit mobile version