پیانگ یانگ(سچ نیوز)شمالی کوریاں کو بارشیں نہ ہو نے سے کئی سالوں سے شدید قحط سالی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کو کئی دہائیوں کی شدید قحط سالی کاسامنا کررہاہے ، گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران اوسطاً دو اعشاریہ ایک انچ بارش ہوئی ہے جو 1982کے بعد سے کم ترین سطح کی بارش ہے۔عالمی ادارے کے محکمہ خوراک نے حال ہی میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے دس ملین شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پیانگ یانگ حکام نے اشیائے خور د نوش کی قلت کا ذمہ دار خراب موسم اور بین الاقوامی برداری کی جانب سے نافذ کردہ پابندیوں کو قرار دیا ہے ۔