اسلام آباد ( سچ نیوز ) امریکہ سے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد ، سینیٹر لنزے گراہم وفدکی قیادت کررہے ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق امریکہ کاچاررکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیاہے ،امریکی وفدکی قیادت سینیٹرلنزے گراہم کررہے ہیں۔امریکی وفد کے طیارے نے 8بجکر 55منٹ پر نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا ۔
واضح رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے تناظرمیں امریکی وفدکادورہ نہایت اہمیت کاحامل قراردیاجارہاہے ،اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی پاکستان کادورہ کرکے عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔