بیجنگ (سچ نیوز ) چینی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کو زہر کی گولی کھلانے کی کوشش کر رہا ہے ،تاہم ایک زہر کی گولی اتنی آسانی سے لی نہیں جا سکتی، امریکہ نے اپنے تجارتی طاقتور ملک ہونے کی حیثیت سے کینیڈا اور میکسکو کی آزادی اور خودمختاری کو چھین لیا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق حال ہی میں امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے آرٹیکل 32 کے مطابق اگر معاہدے میں شامل کوئی بھی ملک اگر دوسرے غیرمنڈی معیشت کے حامل ملک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے کرے گا ، تو دوسرے ممالک 6ما ہ کے اندر سہ فریقی معاہدے سے نکل سکتے ہیں۔غالب گمان یہ ہیاس آرٹیکل کا مقصد چین کو نشانہ بناناہے۔امریکی وزیر تجارت ولبر روز نے مذکورہ آرٹیکل کو "زہر کی گولی "قرار دیا ہے اور دوسرے ممالک کیساتھ تجارتی معاہدوں میں اسے شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تو کیا امریکہ چین کو تنہا کرنے میں کامیاب ہوگا؟۔سی آر آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ” امریکہ فرسٹ”کے اصول کے مطابق ایک غیرمنصفانہ معاہدہ ہے۔واشنگٹن نے اپنے تجارتی طاقتور ملک ہونے کی حیثیت سے کینیڈا اور میکسکو کی آزادی اور خودمختاری کو چھین لیا ہے۔تاہم ایک زہر کی گولی اتنی آسانی سے لی نہیں جا سکتی ۔حال ہی میں کینیڈا کے وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کو کہا کہ کینیڈا دوسرے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کو فروغ دینے کا فیصلہ خود کرے گا اور چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔