کابل ( سچ نیوز ) ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ اور طالبان سیز فائر معاہدے پر رضا مند ہوگئے ہیں ، اس معاہدے پر جلد ہی عملدرآمد شروع ہوجائے گا جس کے نتیجے میں افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ممکن ہوگا۔امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تشدد میں کمی کے 7 روزہ معاہدے کے بعد 10 دن کے اندر اندر آل افغان امن مذاکرات شروع ہوں گے جس میں افغان حکومت سمیت پورے ملک کے سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔
افغان امن عمل کے حوالے سے یہ اہم ترین پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میونخ میں انٹرنیشنل سکیورٹی فورم کی سائڈ لائن ملاقاتوں میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔