تہران(سچ نیوز)ایران کے ایک سرکردہ عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑے کو تو صرف ایک میزائل سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ یوسف طباطبائی نژاد نے وسطی شہر اصفہان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اربوں ڈالر مالیت کے امریکی بیڑے کو صرف ایک میزائل سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران امریکہ نے اپنا طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہم لنکن مشرق وسطیٰ بھجوایا ہے جبکہ امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے پہلے ہی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔