واشنگٹن (سچ نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ امریکا روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے تحت روس کومصنوعات اور ٹیکنالوجی کی درآمدات کو محدود کیاجائےگا، روس کوعالمی مالیاتی اداروں سے مالی، تکنیکی معاونت، قرضوں کی مخالفت بھی کی جائےگی۔برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس پراعصابی گیس حملے کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں روس کے جاسوس ’سرگئی اسکریپل‘ پراعصابی گیس حملےکاواقعہ 2018 میں پیش آیا تھا۔