امریکا مذاکرات کے لیے پیغام ارسال کرتا رہتا ہے: حسن روحانی

امریکا مذاکرات کے لیے پیغام ارسال کرتا رہتا ہے: حسن روحانی

تہران (سچ نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کے پیغامات تقریبا روزانہ کی بنیاد پر پہنچ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن روحانی نے یہ بات حکومتی ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہی۔صدر روحانی کے مطابق واشنگٹن حکومت ایک طرف ایرانی عوام پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب وہ مختلف ذرائع سے یہ پیغامات ارسال کر رہی ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قیادت سے ملاقات کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ایسی کسی ملاقات کے امکان کو رد کر دیا تھا۔

Exit mobile version